ایک نئی ابتدائی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیو بیریز کا روزانہ استعمال بزرگ افراد میں آنتوں کے مفید جرثوموں کی سرگرمی اور ڈپریشن کی علامات پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ البتہ، محققین اس کے مزاج پر اثرات کو حتمی طور پر ثابت نہیں کر سکے۔
جرنل آف نیوٹریشن، ہیلتھ اینڈ ایجنگ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بلیو بیریز میں موجود قدرتی مرکبات آنتوں اور دماغ کے درمیان رابطے کے نظام کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ نظام نظامِ ہاضمہ اور دماغ کے درمیان پیغامات کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

