Ch. M. Aslam (CEO)   |   0330 9255555   |   0300 9557273   |   0092 51 2233100   |   0092 42 3637272
Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px
⚡ بریکنگ نیوز
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہناسا کا تمام طیاروں سے منفرد نئے تجرباتی طیارے کا اعلانایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتا تو اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ آج موجود نہ ہوتا: ٹرمپبجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیاخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلگزشتہ دو سالوں میں کامیاب ترین بیٹر شان مسعود حکام کے دل سے اتر گئےخواتین شرکا کیساتھ جنسی زیادتی پر ریئلٹی شو ’پہلی نظرمیں شادی‘ ہمیشہ کیلیے بندترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
November 4, 2026

علی ظفر کے نئے کردار ’بوستان خان‘ کی پہلی جھلک وائرل، مداح پہچان نہ سکے

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنی نئی ویب سیریز ’گینگز آف خراسان‘ میں ایک بالکل مختلف روپ اختیار کیا ہے، جس کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی مداحوں میں تجسس بڑھ گیا۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر سیریز کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اپنے کردار ’بوستان خان‘ کی تصویر دکھائی۔ کیپشن میں انہوں نے کردار کے انداز میں لکھا کہ خبردار کیا تھا، ان سے الجھنے کی کوشش نہ کی جائے، کیونکہ بوستان خان کی دنیا میں صرف اس کے اپنے اصول چلتے ہیں۔

ٹیزر میں علی ظفر گھنی مونچھوں اور چشمے کے ساتھ سخت مزاج اور قدرے پراسرار دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا یہ انداز ان کے روایتی رومانوی اور دلکش کرداروں سے خاصا مختلف ہے۔ اس تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بوستان خان کہانی کا مرکزی کردار ہوگا، مخالف کردار یا کوئی پیچیدہ شخصیت۔

ویب سیریز کی کہانی اور علی ظفر کے کردار کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم ان کی نئی جھلک نے ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔

Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px