Ch. M. Aslam (CEO)   |   0330 9255555   |   0300 9557273   |   0092 51 2233100   |   0092 42 3637272
Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px
⚡ بریکنگ نیوز
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہناسا کا تمام طیاروں سے منفرد نئے تجرباتی طیارے کا اعلانایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتا تو اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ آج موجود نہ ہوتا: ٹرمپبجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیاخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلگزشتہ دو سالوں میں کامیاب ترین بیٹر شان مسعود حکام کے دل سے اتر گئےخواتین شرکا کیساتھ جنسی زیادتی پر ریئلٹی شو ’پہلی نظرمیں شادی‘ ہمیشہ کیلیے بندترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
November 7, 2026

ناسا کا تمام طیاروں سے منفرد نئے تجرباتی طیارے کا اعلان

ناسا نے ایک نئے تجرباتی طیارے کا اعلان کیا ہے جس کے حوالے سے ادارہ پُرامید ہے کہ یہ اب تک کے تمام طیاروں سے منفرد انداز میں پرواز کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق X-70 Fractal نامی اس طیارے کا مقصد انسانی پائلٹ کے ساتھ پرواز کے دوران طیارے کی نقل و حرکت اور سمت بدلنے کی ایسی صلاحیتوں کا تجربہ کرنا ہے، جن کا مظاہرہ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔
ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین کے مطابق یہ طیارہ پرواز کو کنٹرول کرنے کے جدید نظام اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کو حقیقی فضائی حالات میں آزمانے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

اس نئی فضائی ٹیکنالوجی کے علاوہ یہ طیارہ اندرونی اور بیرونی حصوں میں مجموعی طور پر 910 کلوگرام تک کے تجرباتی آلات اور تحقیقی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس سے تحقیق کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px