بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار پریادرشن نے فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کے مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم کی تکمیل مشکل دکھائی دیتی ہے۔
69 سالہ فلم ساز نے سال 2000 میں ریلیز ہونے والی کامیاب کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کی ہدایت کاری کی تھی تاہم وہ اب اس کے تیسرے حصے سے الگ ہو چکے ہیں۔

