ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی مردوں اور خواتین دونوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ محققین کے مطابق سگریٹ کے دھوئیں سے تولیدی نظام میں شامل حیاتیاتی عمل اور جینز کی سرگرمی میں تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم اور یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے سائنس دانوں نے سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر ہونے والے نر اور مادہ چوہوں پر تحقیق کی جس میں جینز میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان تبدیلیوں سے یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ سگریٹ نوشی خواتین اور مردوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔

