Ch. M. Aslam (CEO)   |   0330 9255555   |   0300 9557273   |   0092 51 2233100   |   0092 42 3637272
Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px
⚡ بریکنگ نیوز
شرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگادانش تیمور کے نئے ڈرامے میں شراب نوشی کا سین، اداکار تنقید کی زد میںسہ ملکی سیریز: شاداب خان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دیوزیراعظم شہباز شریف کا آج ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقعمکہ معاہدے کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے آج تہران کا دورہ کریں گےپنجاب میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگاسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
October 20, 2026

زرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد:

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل خان اور سیکرٹری تجارت جواد پال بھی اس موقع پر شریک تھے۔

سیکرٹری تجارت جواد پال نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم مجوزہ تجارتی معاہدے کی چند تکنیکی شقوں پر امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر سے مزید بات چیت درکار ہے۔

Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px