اسلام آباد:
اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
سیکشن افسر وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ ابھی تک متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کوئی پالیسی نہیں بنی ہے ۔ پالیسی بننے کے بعد اسے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

