Ch. M. Aslam (CEO)   |   0330 9255555   |   0300 9557273   |   0092 51 2233100   |   0092 42 3637272
Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px
⚡ بریکنگ نیوز
شرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگادانش تیمور کے نئے ڈرامے میں شراب نوشی کا سین، اداکار تنقید کی زد میںسہ ملکی سیریز: شاداب خان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دیوزیراعظم شہباز شریف کا آج ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقعمکہ معاہدے کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے آج تہران کا دورہ کریں گےپنجاب میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگاسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
October 25, 2026

پنجاب میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد:

پنجاب کے پہلے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا۔ 

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پنجاب فلم اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں پنجاب میں فلمی صنعت کی بحالی، جدید فلم سازی اور لاہور کو دوبارہ فلم انڈسٹری کا مرکز بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں بننے والی پنجابی فلموں کو 35، اردو فلموں کو 20 فیصد ریبیٹ دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اور پاکستان کا پہلا رائلٹی قانون بنانے کی منظوری دے دی جسے پنجاب فلم اتھارٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم اینڈ میوزک اسکول، فلم ٹریڈنگ ہاؤس، پوسٹ پروڈکشن فسیلیٹی، اسٹوڈیو کمپلیکس، جدید ترین فلم اسٹوڈیوز، پاکستان کا سب سے بڑا کنونشن سینٹر بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

مالی سال 2026-27 کا فلم سٹی اتھارٹی کا 58 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ جائزہ کے لئے فنانسنگ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، فلم سٹی اتھارٹی کی 53 آسامیوں پر، پہلے مرحلے میں 26 افراد بھرتی کرنے کی منظوری، بھرتیوں اور برطرفیوں کا اختیار بورڈ کے پاس ہوگا۔

اجلاس میں چھ مختلف کمیٹیوں کے قیام اور پنجاب فلم فنڈ کمیٹی تشکیل دینے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پرانے سینما گھروں کی بحالی، سولر سسٹم کی تنصیب،  اور عوام کو تفریح کی کم قیمت سہولیات کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px