اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کا آج پیر کو ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقع ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سابق صوبائی وزیر مرحوم ملک ندیم کامران اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم چوہدری اشرف لیڈر کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کریں گے۔

