Ch. M. Aslam (CEO)   |   0330 9255555   |   0300 9557273   |   0092 51 2233100   |   0092 42 3637272
Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px
⚡ بریکنگ نیوز
خیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلگزشتہ دو سالوں میں کامیاب ترین بیٹر شان مسعود حکام کے دل سے اتر گئےخواتین شرکا کیساتھ جنسی زیادتی پر ریئلٹی شو ’پہلی نظرمیں شادی‘ ہمیشہ کیلیے بندترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیوزیراعظم کا پیٹرول ریلیف کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکمکرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلانالیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
November 5, 2026

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہ

اسلام آباد:

 الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا عمل تا حکمِ ثانی روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 140-A کی معطلی کے حکم نامے کے بعد انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں سوائے اُن اضلاع کے جہاں گورنر رول اور ایمرجنسی کے بعد آئین کے آرٹیکل 140-A کو معطل کردیا گیا تھا، بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات شروع کردیے گئے تھے۔

آج الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ آرڈر نمبر 3 مورخہ 4 نومبر 2026 زیرِ بحث لایا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں مذکورہ حکم نامے کی شق نمبر 2 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

حکم نامے کے تحت آئین پاکستان کے آرٹیکل 140-A کو معطل کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق پچھلے آرڈر کے تحت مخصوص (Designated) اضلاع کے علاوہ دیگر تمام اضلاع پر بھی کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 140-A صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے۔

Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px