بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 میں پیش آنے والے خودکشی کے ایک کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی شو ’راکھی کا انصاف‘ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصروں سے متعلق ہے جس نے بعد ازاں خودکشی کرلی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے راکھی ساونت کی جانب سے متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

