Ch. M. Aslam (CEO)   |   0330 9255555   |   0300 9557273   |   0092 51 2233100   |   0092 42 3637272
Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px
⚡ بریکنگ نیوز
وزیراعظم کا پیٹرول ریلیف کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکمکرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلانالیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہفضائی آلودگی اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا تعلق، تحقیق میں اہم انکشافعلی ظفر کے نئے کردار ’بوستان خان‘ کی پہلی جھلک وائرل، مداح پہچان نہ سکےغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکامریکی انتخابات میں ریپبلکنز کی بڑی پسپائی، پارٹی رہنماؤں نے شکست کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرا دیا
November 4, 2026

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

پشاور:

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔

نئے نظام کے تحت پورے فیڈر کے بجائے انفرادی ٹرانسفارمرز کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی جبکہ نئے نظام سے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف مل سکے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے توانائی مسائل کے پائیدار حل کے لیے وفاقی و صوبائی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس جس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر پیٹرولیم، گورنر فیصل کریم کنڈی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شرکت کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پاور ڈویژن میں بجلی و توانائی کے مسائل کے حل سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px