Ch. M. Aslam (CEO)   |   0330 9255555   |   0300 9557273   |   0092 51 2233100   |   0092 42 3637272
Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px
⚡ بریکنگ نیوز
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، صرف 10 کلو بیگ فروخت ہوگااے آئی ہیکرز سے خود کو بچانے کے لیے سائبر سیکیورٹی کے پانچ طریقےخوشی کی تقریبات میں ضرورت سے زیادہ کھانا دل پر دباؤ بڑھا سکتا ہےعلی ظفر اور حمائمہ ملک پاکستانی کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گےپی ایس ایل: ڈائریکٹ سائننگ، آکشن اور ایونٹ کی تاریخ کا اعلانآبنائے ہرمز میں 7 آئل ٹینکروں پر حملے کا ایرانی دعویٰ، امریکا کو فوجی اڈوں پر حملوں کی دھمکیدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلسندھ میں ایف بی آر چھاپوں سے مزید کاٹن جننگ فیکٹریاں، آئل ملز غیر فعال ہونے کے خدشات
October 23, 2026

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

اسلام آباد:

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز، پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے افسران اور دستوں کے اعلیٰ حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے انہیں خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے اور وہ جہاں کہیں بھی ہوں گے انہیں بھرپور انداز میں نشانہ بنائیں گے۔

سیکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے بگڑے ہوئے نظریات کو ضرور شکست دے گا۔

قبل ازیں پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Advertisement SpaceRecommended: 728 × 90 px